ملتان ( خبرنگار)محکمہ اوقاف پنجاب نے منتقلی کرایہ داری قوانین سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا، زونل ایڈمنسٹریٹرز کے اختیارات کم کرتے ہوئے زونل سطح پر پانچ رکنی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں، کمیٹی میں زونل ایڈمنسٹریٹر، منیجر اوقاف متعلقہ سرکل، نمائندہ ڈپٹی کمشنر متعلقہ ضلع، نمائندہ لوکل گورنمنٹ متعلقہ ضلع، نمائندہ ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن ڈیپارٹمنٹ متعلقہ ضلع شامل ہوں گے ، زونل سطح پر بنائی جانے والی کمیٹی اپنی سفارشات ڈائریکٹر اسٹیٹ اوقاف پنجاب کو 20 فروری تک ارسال کرے گی جن کی منظوری کے بعد زونل ایڈمنسٹریٹر ز اوقاف منتقلی کرایہ داری کے احکامات جاری کریں گے ۔