لاہور(اپنے سٹا ف رپورٹر سے )صوبائی وزیر جنگلات محمد سبطین خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کے مطابق کندیاں جنگل کی بحالی کیلئے بڑے پیمانے پر شجرکاری کی جارہی ہے جنگلات کی بحالی کے اس منصوبے میں محکمہ جنگلات پنجاب کی جانب سے آج کے دن پورے پنجاب میں تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز اور ضلعی سطح پر بھرپور شجرکاری کی جارہی ہے صرف ایک دن میں پورے پنجاب میں تین لاکھ 57 ہزار درخت لگائے جا رہے ہیں جو ایک ریکارڈ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میانوالی کندیاں میں جنگلات کی بحالی اور سپرنگ ٹری پلانٹیشن کے تحت منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد پنجاب میں ہر طرف سبزہ ہی سبزہ نظر آئے گا۔