لاہور(جنرل رپورٹر)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں معاون کردار ادا کرنے والی این جی اوز کو سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تمام ڈسٹرکٹس سے نامینشنز مانگ لی گئیں ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوارڈ 23 مارچ کو صدر پاکستان عارف علوی کیجانب سے دیا جائے گا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کے سی ای اوز کو مراسلہ جاری کردیا گیا، مراسلے کے مطابق تعلیم کی بہتری کیلئے خدمات سرانجام دینے والی این جی اوز کے نام فی الفور سکول ایجوکیشن کو بھیجوائیں جائیں۔لاہور میں کیئر فاونڈیشن ، پین اور ہم قدم این جی اوز کام کررہی ہیں۔مذکورہ اداروں میں سے منتخب شدہ این جی اوز کی چیئرپرسنز کو پاکستان سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا،تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو یکم فروری سے قبل این جی اوز کے نام بھیجوانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔یکم فروری تک نام نہ بھیجوانے کی صورت میں متعلقہ اضلاع پاکستان سول ایوارڈ سے محروم رہیں گے ۔