لاہور (اپنے خبر نگار سے ) محکمہ سکول ایجوکیشن نے 110 خواتین ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع کردی۔ 110 خواتین میں سینئر ہیڈمسٹریس، ڈپٹی ایجوکیشن افسر شامل ہیں جبکہ مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کی گئی ۔ اساتذہ کا کنٹریکٹ 20 جون 2019 کو ختم ہورہا تھا۔ تمام خواتین ملازمین پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈیوٹیاں سرانجام دے رہی ہیں۔