لاہور(گوہر علی) محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب نے بڑھتی ہوئی گوشت کی قیمت کو برقراررکھنے کے لئے اپنا فیصلہ تبدیل کرلیا اور اب لاک ڈائون کے دوران ہی پنجاب میں مرغیاں تقسیم کی جائیں گی،پنجاب میں یہ مرغیاں چھ اپریل کے بعد مختلف شہرو ں میں کورونا وائر س کے بچائو کے ایس او پیز کے مطابق تقسیم کی جائیں گی ، محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کے نو پولٹر ی فارم پر مرغیوں کی بھاری کھیپ تیاری کے آخری مرحلہ میں ہے ، مذکورہ محکمہ نے فیصلہ کیا تھا کہ چھ اپریل کو لاک ڈائون ختم ہوتے ہی صوبہ بھر میں مرغیوں کی تقسیم شروع کردی جائے گی تاکہ مرغی کے گوشت کی مانگ میں ممکنہ اضافہ پورا کیا جائے اور گوشت کی قیمت میں بھی اضافہ نہ ہو ۔مرغیاں انہی مقامات پر تقسیم ہوں گی جہاں کا اعلان کیا گیا، ذرائع کے مطابق ان مرغیوں کی تقسیم سے وابستہ افسران اور ملازمین کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ کروناوائرس سے بچائو کی تمام حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ان مرغیوں کی فرو خت یقینی بنائیں ۔