لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) محکمہ کوآپریٹو پنجاب کی طرف سے ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کی ہدایت کی روشنی میں پولیو کے حوالے سے آگاہی مہم کا اہتمام کیا گیا جو کہ واپڈا ٹاؤن گول چکر سے شروع ہو کر شوکت خانم ہسپتال تک واک کی گئی۔ پولیو آگاہی مہم واک کی قیادت اے سی رائیونڈ عدنان بدر ، ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اختر اور سرکل رجسٹرار جلیل احمد قریشی نے کی۔ اے سی رائیونڈ نے کہا کہ پولیو ایک سنگین مسئلہ ہے جس میں تمام متعلقہ اداروں اور عوام کا مشترکہ تعاون درکار ہے تاکہ پولیو کو شکست دی جاسکے ۔ اے سی رائیونڈ نے خصوصی طور پر پولیو واک میں بھرپور شرکت پر کوآپریٹو افسران ، سوسائٹی انتظامیہ و ممبران کا شکریہ ادا کیا۔ واک میں جوائنٹ رجسٹرار کوآپریٹو چودھری احسن عباس ،سرکل رجسٹرار جلیل احمد قریشی، اسسٹنٹ رجسٹرار محمد شاہد بٹ، اسسٹنٹ رجسٹرار محمد فاروق سوہل، اسسٹنٹ رجسٹرار مزمل حسین شاہ، کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کے انسپکٹرز، سب انسپکٹرز، واپڈا ٹاؤن کوآپریٹو سوسائٹی ، اقبال ایونیو کوآپریٹو سوسائٹی، پی آئی اے ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، گل دامن کوآپریٹو سوسائٹی، گورنمنٹ ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی، پی سی ایس آئی آر سٹاف کوآپریٹو ، پی سی ایس آئی آر ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کمیٹی اور ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔