لاہور(جنرل رپورٹر)پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ ،محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرپنجاب کا196واں اجلاسPQCBآفس جوہرٹائون میں منعقد ہوا ،جس کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگزکنٹرول محمد سہیل نے کی۔ اجلاس میں شرکت کرنے والے دیگر ممبران میں چیف ڈرگز کنٹرولر پنجاب محمدمنورحیات، سیکرٹری PQCB عابد سعید بیگ، پروفیسر ریٹائرڈڈاکٹر محبوب ربانی (پرنسپل جنوبی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز، ملتان ) ، پروفیسر ڈاکٹر محموداحمد(پروفیسرآف فارمیسی، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور (،پروفیسرڈاکٹرارشاد حسین قریشی اور پروفیسر ڈاکٹرذجاجہ ظہیر شامل تھیں۔ میٹنگ میں ادویات کے کل 70کیسز پر کارروائی کی گئی۔کل کاروائی شدہ کیسز میں سے 27کیسز ڈرگ کورٹس کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا، 01کیس میں F۔I۔Rدرج کروانے کی اجازت،03کیسز میں متعلقہ ادویہ ساز کمپنیوں کو وارننگ جاری کی گئی جبکہ14کیسزکوخارج کر دیا گیا اور 17کیسزکی سماعت ملتوی کردی گئی ۔