اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے رسول محترم حضرت محمدﷺ ؐ کی ذات اقدس رہتی دنیا تک کے انسانوں کیلئے حتمی نمونہ ہے ۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے الفانسے دے لامارتے ، ہیستری دے لاترقی پیرس 1854ء سے اقتباس بھی شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ’’ یا رب میرے علم میں اضافہ فرما‘‘۔ فلسفی، خطیب، پیغمبر، قانون ساز، جنگجو، افکار کا فاتح، منطقی عقائد کا مجدد، مسلک توحید کا داعی،20 علاقائی ریاستوں اور ایک روحانی سلطنت کے بانی محمدﷺ ؐ ہیں۔ انہوں نے لکھا تھا کہ عظمت انسانی جانچنے کا پیمانہ کوئی بھی ہو سوال یہی ہے کہ کیا عظمت میں محمدﷺ سے بڑھ کر بھی کوئی ہے ؟