اسلام آباد(لیڈی رپورٹر)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ اپنے سیاسی مخالفین کو جواب حلقے میں ہونے والے ترقیاتی کاموں سے دوں گی، عوام کی فلاح و بہبود مقدم ہے ،چند ملازموں کے ذریعے مجھ پر پتھراؤ کرانے اور نعرے مارنے سے ڈیرہ غازی خان میں ترقیاتی کام نہیں رک سکتے ، اگر حملہ سابق وفاقی وزیر سردار اویس لغاری نے نہیں کرایا تو وہ اس کی کھل کر مذمت کریں۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں زرتاج گل نے کہا کہ اس واقعے میں ملوث افراد کی گاڑی پر مسترد شدہ سیاسی پارٹی کا نشان واضح ہے ۔