لاہور(سپورٹس رپورٹر)کارپوریٹ سیکٹر کی ٹیموں کے درمیان جاری پروفیسر مختار احمد بٹ میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے رائونڈ کے مزید تین میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ پی ٹی وی نے ایگزونوبل کو 63رنز ،نیٹسول نے یو بی ایس کو 9 وکٹوں جبکہ آئی سی آئی نے تھری ڈی ماڈلنگ کو شکست دیدی۔