واشنگٹن(اے ایف پی )امریکی صدر ٹرمپ نے جرمنی سے 9500فوجیوں کو ہٹانے کی ہدایت کردی۔٭نئی دہلی ( نیٹ نیوز) بھارتی پولیس نے راجستھان میں ماسک نہ پہننے پر شہری پر فلائیڈ طرز کا تشدد کیا۔٭ویانا(اے ایف پی ) سعودیہ سمیت اوپیک اتحادیوں نے جولائی میں مزید پیداوار میں کمی پر اتفاق کیا ہے ۔٭نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست اترپردیش میں پولیس نے بیک وقت 25 سکولوں میں ملازمت کرنیوالی خاتون ٹیچر انامیکا شکلا کو گرفتار کر لیا۔٭نئی دہلی(نیٹ نیوز،کے پی آئی) بھارت اور چین کے فوجی حکام میں سرحدی تنازع پر بات چیت شروع ہوگئی،دوسری طرف بھارت نے توپیں ایل اے سی پر منتقل کردی ہیں ۔٭نئی دہلی (آن لائن) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بی ایس ایف کے جوان نے اپنے سروس ہتھیاروں سے گولی مار کر خودکشی کرلی۔٭ کینبرا،بیجنگ(این این آئی) چین نے اپنے شہریوں کو متنبہ کیاہے کہ آسٹریلیا سفر کرنے سے گریز کریں ٭ریاض (این این آئی) سعودی عرب میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ ٭ پیرس(این این آئی) فرانسیسی فوج نے مالی میں آپریشن کے دوران القاعدہ کے سربراہ عبدل مالک دروک دل کو مارنے کا دعویٰ کردیا۔ ٭ مکہ مکرمہ (صباح نیوز) سعودی عرب میں بزرگ شہریوں کو لوٹنے والے 3غیرملکی گرفتار کر لئے گئے ۔٭انقرہ (این این آئی) شمالی شام کے شہر ادلب میں دو الگ واقعات میں ایک ترک فوجی ہلاک اور 2زخمی ہوگئے ۔٭تہران (این این آئی )ایران کیلئے امریکہ کے خصوصی ایلچی برائن ہک نے کہا ہے کہ امریکہ ایران پر دبائو برقرار رکھے گا۔٭ انقرہ (صباح نیوز)ترکی کے کوسٹ گارڈز نے یونانی جزیرے میدلی جانے کی کوشش کرنیوالے مہاجرین کی کشتی کے 50مسافروں کو زندہ بچا لیا ۔