واشنگٹن (این این آئی)امریکی دفاعی حکمت عملی کے بارے میں پینٹاگون نے خبردار کیا ہے کہ امر یکہ کو مسلم جنگجو ئوں سے نہیں بلکہ چین اور روس سے خطرہ ہے ۔ ٭لندن (آن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے عام انتخابات سے دور رہنے کا عہد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے متعلق میرے ذہن میں کوئی ابہام نہیں ۔٭جنیوا(آن لائن)اقوام متحدہ نے گز شتہ روز لگ بھگ 29بلین ڈالر جمع کرنے کیلئے انسانی بنیادوں پر اپیل کردی ہے ۔٭ تہران(صباح نیوز) ایرا نی سپریم لیڈر آیت اﷲ خامنہ ای نے کہاہے کہ ملک میں حالیہ بد امنی میں ملوث افراد کیساتھ اسلامی رواداری سے برتا وکیا جائے ۔٭ نئی دہلی ( نیٹ نیوز ) بھار ت میں ایک سکول کے بچوں کیلئے ’ دوپہر کے سرکاری کھانے ‘ میں سے ایک مردہ چوہا نکل آ یا جس کے باعث 14بچوں کی حالت غیر ہو گئی ہے ۔٭واشنگٹن ( آن لائن) امریکی شہر البانی میں برفباری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، 22 انچ برف نے ہر شے کو ڈھک دیا۔٭ویانا(این این آئی) اقوام متحدہ کے زیر انتظام ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی (آئی اے ای اے ) کے نئے سربراہ گروسی نے کہاہے کہ ابھی تک ایران کے نزدیک ایک مقام پر یورینیم کے ذرات کے انکشاف سے متعلق ایران سے مطلوب معلومات نہیں ملیں۔ ٭ ریاض(این این آئی) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی امامت میں ان کے بھائی شہزادہ متعب بن عبدالعزیز آل سعود کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔٭ نئی دہلی(نیٹ نیوز)بھارت کے نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو کے مطابق ملک میں عصمت دری کے معاملات میں مجرموں کو سزا کی شرح محض 32.2 فیصد ہے ۔ ٭ نیو یارک ( نیٹ نیوز ) نیو یارک میں ایک فیڈرل کورٹ کے جج نے لبنانی نژاد امریکی شہری کو 40 سال قید کی سزا سنا دی۔