واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی صدر جوبائیڈن نے بجٹ میں یوکرین کی امداد کیلئے تقریباً 7 ارب ڈالر مختص کرنے اور امیر افراد پر کم سے کم ٹیکس لگانے کی تجویز شامل کی ہیں۔٭اوٹاوا (اے ایف پی) کینیڈا نے امریکہ سے 88 جدید ترین ایف 35 طیارے خریدنے کا اعلان کیا ہے ۔٭واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی وفاقی جج نے کیپٹل ہل حملہ کیس کی سماعت کے دوران رولنگ دی کہ ٹرمپ کے انتخابی نتائج کو الٹنے اورمجرمانہ طرزعمل میں ملوث ہونے کا امکان زیادہ ہے ۔٭لندن ،کابل (این این آئی،نیٹ نیوز) افغانستان میں طالبان نے امریکہ اور برطانیہ کے میڈیا پر پابندی لگا دی۔٭نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ریاست کرناٹک میں دسویں جماعت کے امتحانات شروع ہوگئے جبکہ انتظامیہ نے شریک طالبات پر حجاب پہننے پر پابندی لگا دی ۔٭نئی دہلی (صباح نیوز) بھارت میں ملک گیر ہڑتال سے بینکنگ سیکٹر بھی شدید متاثر ہوا ہے ۔٭ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں سرحدی محافظوں کے زمینی دستوں نے مملکت میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔٭مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز) قابض اسرائیلی حکومت نے 1948 ء میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے اندر مقبوضہ النقب میں چار نئی بستیوں کے قیام کی منظوری دی ۔