مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)مسجد اقصیٰ کے امام نے فلسطینیوں پر زور دیا ہے کہ وہ اعتکاف کا سلسلہ جاری رکھیں۔٭دبئی(نیٹ نیوز)برطانوی محقق میتھیو ہیجز نے متحدہ عرب امارات کے حکام پر تشدد اور غیر قانونی حراست کا مقدمہ درج کرادیا۔٭ سان فرانسسکو(نیٹ نیوز)فیس بک نے ٹرمپ پرپابندی کوبرقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ،دوسری طرف سابق امریکی صدرنے اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم متعارف کرادیا۔٭برسلز(اے ایف پی ) فرانس میں بم دھماکے کی سازش کے الزام میں بیلجیئم میں ایرانی سفارتکار کو 20سال قیدسنادی گئی ہے ۔٭پیرس(اے ا یف پی )فرانس میں جھگڑے پر شہری نے بیوی کو ٹانگوں میں گولیاں مارنے کے بعد آگ لگا کر زندہ جلا ڈالا ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔٭بماکو(اے ایف پی )مالی میں مسلح افراد نے فرانسیسی صحافی کو اغوا کر لیا ۔٭ لاگوس(اے ایف پی ) نائیجیریا میں 2ماہ قبل اغوا کی گئی طالبات کو مسلح افراد نے رہا کر دیا ۔ ٭مقبوضہ بیت المقدس(نیٹ نیوز) یہودیوں نے ظلم کی انتہا کر دی،فلسطینی خاتون کے گھر پر قبضہ کرلیا۔٭نیویارک (این این آئی ) ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ بھارت کورونا کیخلاف ٹھوس اقدامات کرے ۔٭نئی دہلی(صباح نیوز) ممتا بنرجی تیسری بار مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ بن گئیں، حلف اٹھالیا۔٭نئی دہلی(صباح نیوز) بھارت اوربرطانیہ نے جامع سٹریٹجک شراکت دار ی کیلئے روڈ میپ کی منظوری دیدی۔٭ینگون (صباح نیوز)میانمار میں فوج نے سیٹلائٹ ٹیلی ویژن ڈشز پر پابندی کا اعلان کیا ہے ۔٭واشنگٹن(صباح نیوز) امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ خطے میں ایرانی اشتعال انگیزی باعث تشویش ہے۔٭نیویارک (این این آئی )آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے کوروناکے بعدمثبت معاشی اقدامات کئے ۔٭ بیروت (این این آئی )لبنان اور اسرائیلی ریاست کے درمیان سمندری حدود کے تعین کیلئے مذاکرات دوبارہ شروع ہوگئے ۔٭واشنگٹن (این این آئی) امریکی سیاہ فام شہری کے قاتل پولیس اہلکار نے دوبارہ سماعت کا مطالبہ کردیا۔٭ ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات نے عیدالفطر کی تین تعطیلات کا اعلان کیا ہے ۔٭جدہ(صباح نیوز) سعودی حکومت نے ہوٹل انڈسٹری کو عمرہ پرمٹس جاری کرنے کی اجازت دیدی۔٭ قاہرہ (این این آئی)مصر عدالت نے نہر سوئز میں پھنسنے والے بحری جہاز کومالک کے حوالے کرنے کی اپیل خارج کردی۔