ابوظہبی(نیٹ نیوز) متحدہ عرب امارات میں حکومت کے نئے ڈھانچے کی منظوری دیدی گئی، اعلان آج کیا جائیگا۔٭لندن (اے ایف پی) شام میں امدادی کاموں کیلئے جانیوالے شہری توقیر شریف کی باغیوں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد اسکی اہلیہ نے رہائی کی اپیل کی ہے ۔٭ہانگ کانگ (اے ایف پی) چین کی جانب نئے سکیورٹی قانون کی منظوری کے بعد ہانگ کانگ کی لائبریریوں سے جمہوریت کے متعلق کتابیں غائب ہونا شروع ہو گئی۔٭دبئی (نیٹ نیوز) کینیا میں لاک ڈاؤن کے باعث 4ماہ تک پھنسا 10 سالہ مسلم بچہ آخرکار دبئی میں اپنی فیملی کے پاس پہنچ گیا۔ ٭لندن (این این آئی )مصری یونیورسٹی میں امتحان کے دوران روبوٹ کے ذریعے پرچہ تقسیم کیاگیا۔٭بگوٹا (این این آئی )کولمبیا میں جج نے ضعیف افراد پر قرنطینہ پابندیوں کو متعصبانہ قرار دیدیا۔٭ طرابلس (این این آئی )لیبیا کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ عبدالھادی الحویج نے ایک بار پھر ترکی کو لیبیا میں مداخلت پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ترکی لیبیا کے عوام کو جنگ کا ایندھن بنا رہاہے۔٭ نیویارک (این این آئی)ایک بین الاقوامی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ایرانی جہاز یمن اور صومالیہ کے سمندر میں بحری قذاقی کرتے ہوئے غیر قانونی مچھلی کا شکار کر رہے ہیں۔ ٭ بغداد،انقرہ(این این آئی )عراق کی مسلح افواج نے ترکی کی سرحد سے متصل علاقوں میں ترکوں کی دراندازی روکنے کیلئے مزید چوکیاں قائم کرنا شروع کردیں دوسری طرف ترکی کے لڑاکا طیاروں نے عراقی کردستان کے صوبے دہوک میں متعدد علاقوں پر بمباری کی ہے ۔٭ دمشق (این این آئی )شام کے صدر بشار الاسد نے رامی مخلوف کو اپنے ماتحت خیراتی ادارے العرین سے الگ کر دیا ہے ۔٭ میکسیکو سٹی(این این آئی) میکسیکو میں فیس ماسک اور حفاظتی لباس کی ڈرون سروس کے ذریعے ترسیل شروع کردی گئی۔٭بیونس آئرس(آن لائن) ارجنٹائن کے 90سالہ سابق صدر کارلوس مینم کو ایک ماہ سے بھی کم عرصے کے دوران نمونیا کی وجہ سے دوسری بار ہسپتال میں داخل کرائے جانے کے بعد گزشتہ روز فارغ کردیا گیا ہے ۔ ٭طرابلس /انقرہ(این این آئی ) ترک وزیر دفاع اور اور ترکی کے چیف آف سٹاف نے لیبیا کی قومی وفاق حکومت کے ساتھ دفاعی معاہدے پر دستخط کردیئے ۔٭ٹوکیو (اے ایف پی )امریکی طیارہ بردار بحری جہازنے بحیرہ جنوبی چین میں مشقیں کی ہیں۔پینٹاگون نے ایک روز قبل متنازعہ جزیرے کے ارد گرد چینی فوجی مشقوں پر تشویش ظاہر کی تھی۔٭بماکو (آن لائن )مغربی افریقی ملک مالی میں حملہ آوروں کی فائرنگ سے سات فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ۔