کابل،دوحہ(اے ایف پی )افغان صدر نے قیدیوں کی رہائی کے حکمنامے پر دستخط کردیئے ۔ 16 اگست کو دوحہ میں انٹر افغان مذاکرات ہونگے۔ ٭اتوری(اے ایف پی )ڈی آر کانگو کے صوبہ اتوری میں ملیشیا کے 3دیہاتوں پر حملوں میں 19شہری ہلاک ،2زخمی ہوگئے ۔٭ریاض(نیٹ نیوز) سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکوکے منافع میں رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں 73 فیصد کی بھاری گراوٹ آئی ہے ۔٭ واشنگٹن (آن لائن) امریکی سیکرٹری برآئے صحت الیکس آذر نے تائیوانی صدر سے کورونا سے نمٹنے کیلئے اقدامات کی تعریف کی۔٭ 10 عدن (صباح نیوز)یمنی حکام نے کہا ہے کہ عدن کی بندرگاہ پر کسی کنٹینر میں امونیم نائٹریٹ نہیں۔٭برسلز( اے ایف پی ) بیلجیئم کے مرکزی بینک نے بتایا کہ ہمارے سیونگ اکاؤنٹس میں اس وقت 291.5 ارب یورو موجود ہیں۔٭الجزیرہ (اے ایف پی)حکومت مخالف مظاہروں کی کوریج کرنے کی پاداش میں تین برس کی قید کا حکم دیدیا گیا ۔٭خرطوم (اے ایف پی )سوڈان کی عدالت نے سابق صدر عمر البشیر کا ٹرائل مئوخر کر دیا ۔٭انقرہ (اے ایف پی) ترک صدر طیب اردوان نے یونان کیساتھ گیس معاملے کو مذاکرات سے حل کرنے پر زور دیا ہے ۔ ٭خرطوم(اے ایف پی) سوڈان نے کہا کہ دریائے نیل پر مذاکرات صلاح مشورے کیلئے ملتوی کئے ہیں ۔٭بیجنگ(اے ایف پی )چین نے 5امریکی سینٹرز سمیت 11شخصیات پر پابندیاں عائد کردیں۔ استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )ترکی نے ایس 400میزائل سسٹم متحرک کردیا جس پر یونان میں فوج الرٹ کردی گئی ہے ۔٭منسک(نیٹ نیوز)بیلاروس میں جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔