روم ( آن لائن ) سیاحت کیلئے مشہو ر شہر وینس میں بدترین سیلاب کے بعد ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔٭ نیویارک (ااین این آئی)مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئٹر نے لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اﷲ کے سربراہ حسن نصراﷲ کے بیٹے جواد نصراﷲ کا اکائونٹ بھی بلاک کردیاہے ۔٭برلن( آن لائن )ترک وزیر داخلہ سلیمان صویلو نے کہا ہے کہ جرمنی اور ہالینڈ داعش سے وابستگی رکھنے والے اپنے مقید جہادیوں کو واپس لینے پر تیار ہو گئے ہیں۔٭ ریاض ( نیٹ نیوز ) سعودی عرب سے پرواز کرنے والے طیارے میں 2 سالہ بچے کا انتقال ہوگیا۔٭ریاض ( نیٹ نیوز ) سعودی عرب کی ایک سرکاری سکیو رٹی ایجنسی نے کہا ہے کہ اس کے ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نسوانیت پسندی کو انتہا پسندی کہنے والی ویڈیو کا پوسٹ کیا جانا ایک غلطی تھی۔ ٭لندن ( اے ایف پی ) سا بق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے برطانوی حکومت کیلئے آئندہ انتخابات میں روسی مداخلت کے حوالے سے پار لیمانی رپو رٹ کی اشاعت میں تاخیر شر مناک ہے ۔ ٭بر سلز ( نیٹ نیوز ) یو رپی یونین کی عدالت نے حکم دیا ہے کہ اسر ائیلی یہودی آبادیوں سے آنے والی خو ردنی اشیا پر خصوصی لیبل لگایا جائے تاکہ صارفین خریداری کے وقت اخلاقی معاملات سے آگاہ ہوں۔ ٭ واشنگٹن(این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے فرانسیسی ہم منصب عمانو یل میکغوں سے شام کی صور تحال ، ایران کے جوہری پروگرام اور دوطرفہ تجارت کے بارے میں ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔