ڈھاکہ (نیٹ نیوز )بنگلہ دیش نے برڈ فلو کی وجہ سے بھارتی پولٹری مصنوعات کی درآمد پر پابندی عائد کردی۔٭پیرس(اے ایف پی )فرانسیسی فورسز کی مالی کی سرحد کے ساتھ برکینا فاسو میں کارروائی کے دوران 15جنگجو ہلاک ہوگئے ۔٭ لکسمبرگ(نیٹ نیوز)یورپی عدالت انصاف نے رکن ریاستوں کو ہدایت کی ہے کہ بے سہارا مہاجر بچوں کو بیدخل کرنے سے اجتناب کریں۔ ٭بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں سال نو پرسالانہ تعطیلات نہ کرنیوالے ملازمین کیلئے مراعات دینے کا اعلان کردیاگیا۔٭ سٹراسبرگ (نیٹ نیوز)رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے جرمن خفیہ ادارے کے خلاف یورپی عدالت انصاف میں شکایت درج کرائی ہے۔٭ریاض(نیٹ نیوز)سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے کی کوشش ناکام ہوگئی۔3ڈرون تباہ کردیئے گئے۔٭واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکہ میں جائے واردات پر آرام کرنیوالے 17پولیس اہلکار برطرف کردیئے گئے۔٭انقرہ(نیٹ نیوز)ترکی کے شہر استنبول میں قحط سالی کا خطرہ منڈلانے لگا ہے ، شہر میں اگلے 45 دنوں میں پانی ختم ہو جائے گا۔٭ انقرہ(اے ایف پی ،نیٹ نیوز ) ترک صدر اردوان اور فرانس کے صدر میکغوں نے مذاکرات جاری رکھنے ،تنازعات حل کرنے کا اعادہ کیا ہے،اردوان نے یورپی یونین کووعدہ خلاف قرار دیدیا ۔ ٭نئی دہلی(نیٹ نیوز)بھارت میں کم عمر لڑکے نے والدسے جھگڑا کرنیوالے شخص کو قتل کردیا۔٭کابل ( نیٹ نیوز) افغان طالبان کے سربراہ ملا ہبت اللہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان کے رہنما زیادہ شادیاں نہ کریں۔