عمان ( اے ایف پی ) اردن نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم اور یہودی آبادکاروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بے حر متی پر اردن میں اسر ائیلی سفیر کو طلب کر لیا ہے ۔٭واشنگٹن(اآن لائن)امریکہ کے خصوصی مندوب برائے شمالی کوریا سٹیفن بیگن شمالی کوریا کی جوہری صلاحیت کے خاتمے کے موضوع پر بات چیت کیلئے آئندہ ہفتے جاپان اور جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے ۔٭ مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)قابض صہیونی ریاست کی جیلوں میں قید مْعمر فلسطینی اسیری کے 17 سال مکمل ہونے بعد قید کے 18 ویں سال میں داخل ہوگئے ۔٭ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے کہا ہے کہ سوڈان میں فوج اور سیاسی قوتوں کے درمیان سمجھوتا ملک کی تعمیر نو، اقتصادی اور دفاعی ترقی کے اعتبار سے اہم سنگ میل ہے ۔ ٭واشنگٹن (این این آئی) امریکی تجزیہ نگار اسٹیون کک نے ایک مضمون نے کہا ہے کہ ا ر دوان امریکہ کیلئے ناقابل اعتبار ہو چکے ہیں۔٭شنگھائی (آن لائن) چین اور امریکا کے تجارتی مذاکرات کاروں کے درمیان بات چیت کا عمل چینی شہر شنگھائی میں شروع ہوگیا۔٭٭قاہرہ ( نیٹ نیوز )ایغور طالب علم عبدالمالک عبدالعزیز کو مصری پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے اسے ہتھکڑیاں لگا دیں۔ ٭ واشنگٹن( نیوز ) ا مریکی پولیس نے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے نزدیک چاول پکانے لئے یکاستعمال ہونے والے ککر کو بم سمجھ کر پریشر ککر رکھنے والے شخص کو حراست میں لے لیا۔٭مقبوضہ بیت المقدس ( نیٹ نیوز ) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یا ہو نے کہا ہے کہ اسرائیل لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے دھمکی آمیز بیانات سے مرعوب نہیں ہوگا۔٭پیرس (صباح نیوز) فرانس میں پیلی جیکٹ تحریک کے مظاہرے 40ویں ہفتے بھی جاری رہے۔