پیرس(اے ایف پی) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں موجود 59 ہزار ڈیموں میں سے بیشتر کمزور ہو رہے ہیں جسکے باعث اربوں لوگوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔٭لندن(اے ایف پی) برطانیہ میں مساجد کے آئمہ نے کورونا ویکسین کے متعلق غلط معلومات کا توڑ کرنے کیلئے مہم شروع کر دی ہے ۔٭واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن نے صدارتی ٹیبل پر ٹرمپ کی جانب سے ڈائٹ سوڈا منگوانے کیلئے لگایا جانیوالا بٹن اتروا دیا۔٭جنیوا(اے ایف پی) عالمی ادارہ صحت اور فائزر کے درمیان کورونا کی 40ملین خوراکوں کو معاہدہ طے پا گیا جو کوویکس کے پلیٹ فارم سے غریب ممالک کو فراہم کی جائینگی۔ریاض(نیٹ نیوز)سعودی عرب ،افغانستان میں سائنس اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کا معاہدہ طے پا گیا۔٭ لندن(نیٹ نیوز)گوانتانامو میں قید ابو زبیدہ نے برطانوی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔٭ دمشق (این این آئی )شامی صدرکی ترجمان بثنیہ شعبان پر بدعنوانی کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔٭ریاض (این این آئی )سعودی عرب کے دوسرے فرمانروا شاہ سعود کی نایاب ویڈیوجاری کردی گئی۔٭ سرینگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کمپنی نے جنگلات کاٹنے کی مہم شروع کر دی۔٭برسلز(نیٹ نیوز)یورپی کونسل کے سربراہ چارلس مشیل نے روسی صدر پوٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ الیکسی ناولنی کو فوری طور پر رہا کریں۔٭ بغداد(نیٹ نیوز،این این آئی) بغداد دھماکوں کے بعد بڑے پیمانے پر اعلیٰ عہدیدار برطرف کردیئے گئے۔٭صنعاء (این این آئی) یمن میںحوثی باغیوں نے متنازعہ نام کی وجہ سے ہوٹل بند کر ادیا ۔٭ماسکو (نیٹ نیوز) روس میں اپوزیشن لیڈر ناولنی نے صدر پر 1.37ارب ڈالر کا محل بطوررشوت لینے کا الزام لگا دیا ۔