ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں سیف جدہ کا ریتلا ساحل سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔٭قاہرہ(این این آئی)عرب پارلیمنٹ اور اردن نے سعودیہ پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت کی ہے ۔٭نئی دہلی(صباح نیوز) بھارت میں کانگریس کی جنرل سیکرٹری پرینکاگاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت کسانوں کو صرف رسوا کررہی ہے ۔٭بیونس آئرس (این این آئی) ارجنٹائن کے جنوبی علاقے پٹاگونیا میں کیمیکل سے پانی کی صاف ستھری جھیل کا رنگ گلابی ہوگیا۔ ٭بیروت(نیٹ نیوز)لبنانی پارلیمنٹ نے سابق وزیراعظم اور ارب پتی تاجر نجیب میقاتی کو وزیراعظم نامزد کردیا۔ ٭نئی دہلی(نیٹ نیوز) بھارتی صحافی سواتی چترویدی نے کہا ہے کہ مجھے بھی پیگاسس سپائی وئیر سے ہدف بنایا گیا۔٭ ولنگٹن(این این آئی) نیوزی لینڈ حکام نے مبینہ طور پر داعش سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ خاتون کو دو بچوں سمیت ترکی سے وطن واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ٭نئی دہلی (صباح نیوز) بھارتی حکام نے انکشاف کیاہے کہ مشرقی لداخ کے ڈیم چوک علاقے میں چین نے مختلف مقامات پر اپنے خیمے نصب کر لیے ہیں۔٭ریاض ( نیٹ نیوز) سعودی عرب میں شوہر نے مہمانوں کے لیے قہوہ بنانے کے بجائے پب جی کھیلنے پر بیوی کی پٹائی کردی جس پر بیوی نے عدالت سے رجوع کرلیا۔٭نئی دہلی ( نیٹ نیوز) بھارتی میڈیا نے انسٹاگرام پر شادی کے منڈپ سے لی گئی دولہا کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اسے منڈپ میں لیپ ٹاپ پر کام کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔٭عقابہ(نیٹ نیوز)اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے ایرانی ساختہ ڈرون حملوں کا انکشاف کیا ہے ۔٭ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں گھریلو ملازمین کو اجرت پر بھرتی کرنے کے معاہدے میں انشورنس کوریج شامل کرنے پر عمل درامد کا آغاز آئندہ برس 2022 کے اوائل سے ہو گا۔٭واشنگٹن(اے ایف پی) امریکی ریاست یوٹا میں ریت کے طوفان کے دوران ہائی وے پر ایک درجن گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 8 افراد ہلاک ہو گئے ۔٭پیرس(اے ایف پی) فرانس میں پہلی بار مسیحیوں کے پروٹسٹنٹ فرقہ کے دو ہم جنس پرست پادریوں نے شادی کر لی۔٭طرابلس(اے ایف پی) لیبیا سے یورپ جانیوالے 57 مہاجرین سمندر میں ڈوب گئے ، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔٭واشنگٹن،تہران (این این آئی )پانی کی قلت اور رہائش کے ناقص حالات کی وجہ سے جنوب مغربی ایران میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔