صنعائ(نیٹ نیوز)شمالی یمن میں عرب اتحاد نے کارروائی کر کے حوثیوں کا ائیر ڈیفنس سسٹم تباہ کر دیا۔٭ریاض (نیٹ نیوز)ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کی زیر صدارت ریاض میں منصوعی ذہانت اور ڈیٹا کی عالمی کانفرنس ہوگی۔٭ تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ اگر دشمن ایران کے خلاف جنگ شروع کرے تو اسے ختم کرنا اس کے ہاتھ میں نہیں ہے ۔٭لبنان(مانیٹرنگ ڈیسک) فوج کیساتھ جھڑپ کے دوران 13 دہشتگرد ہلاک، 15 گرفتار ہوگئے ۔٭خرطوم(مانیٹرنگ ڈیسک) سوڈان کے وزیر اعظم عبداللہ ہمدوک نے کہا ہے کہ امریکی دہشت گردی کی فہرست سے سوڈان کے ممکنہ انخلا کو اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کے معاملے سے منسلک نہ کیا جائے ۔ ٭ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی خواتین نے ایمبولینس سروس کی ذمہ داریاں بھی سنبھال لیں۔٭ دمشق (نیٹ نیوز)شامی وزیر خارجہ ولید المعلم نے کہا ہے کہ ٰترکی شام اور ہمسایہ ممالک میں دہشتگردی کا ذمہ دار ہے۔٭ کیگالی (نیٹ نیوز) روانڈا میں 1994 کی نسل کشی کے دوران یتیم ہونیوالی 2سالہ بچی گریس امتونی نے واٹس اپ کے ذریعے اپنے کچھ رشتہ دار ڈھونڈ نکالے ۔٭تہران (اے ایف پی) ایران کے پاسداران انقلاب نے 700کلومیٹر تک مار کرنیوالے نئے بیلسٹک میزائل کی رونمائی کرائی ہے ۔٭واشنگٹن (نیٹ نیوز)واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کیمطابق امریکہ یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔٭کابل (این این آئی)افغانستان میں باحجاب خواتین کے لئے فٹنس کلب قائم کردیا گیا۔