تل ابیب(اے ایف پی) اسرائیلی پارلیمنٹ کے سپیکر نتن یاہو کی حکومت ختم کرنے کے اپوزیشن کے فیصلے سے ارکان کو کل باضابطہ آگاہ کرینگے ۔٭بڈاپسٹ(اے ایف پی) ہنگری میں ہزاروں افراد نے ملک میں چینی فودان یونیورسٹی کا کیمپس کھولنے کے حکومتی فیصلے کیخلاف مظاہرہ کیا۔٭ واشنگٹن(نیٹ نیوز) امریکی فضائی کمپنی یونائٹیڈ نے 2029 تک سپرسونک مسافر پروازیں (1800 کلومیٹر فی گھنٹہ) شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔٭تہران(نیٹ نیوز) تہران میں صدارتی مباحثے کا پہلا دور منعقد ہوا جس میں 7 امیدواروں نے شرکت کی۔٭واشنگٹن(نیٹ نیوز) کیلیفورنیا میں عدالت نے گھروں میں اسلحہ رکھنے پر عائد پابندی ختم کردی۔٭ڈھاکہ (نیٹ نیوز)بنگلہ دیش میں 100 سے زائد دن سمندر میں بھٹکنے والے روہنگیا مہاجرین کی کشتی کو کنارہ مل گیا۔٭ نیویارک(این این آئی)امریکہ نے عراق میں ایران حامی ملیشیائوں کیخلاف کارروائی پر غور شروع کردیا۔٭لندن(این این آئی)برطانیہ میں کورونا پابندیوں میں نرمی کے بعد چاقو زنی کی وارداتیں پھر بڑھ گئیں۔٭برسلز (این این آئی)یورپی یونین نے بیلاروس کے جہازوں کیلئے یورپی یونین کی فضائی حدود اور اس کے ائیر پورٹس کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے ۔٭ لندن(این این آئی)انگلینڈ میں موٹر وے پر کچرا پھینکنا کار سوار کو مہنگا پڑگیا۔٭برسلز (این این آئی )یورپی یونین نے روسی صدر پوٹن کی جانب سے نئے قانون پر دستخط کرنے کے عمل پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیا قانون اپوزیشن کیخلاف ایک اور ذریعہ ہے جو روس میں سیاسی کثیریت کو کم کریگا۔٭کیف (این این آئی)یوکرائن نے حادثہ متاثرین کو ڈیڑھ لاکھ ڈالر امداد کی ایرانی پیشکش مسترد کردی۔