منگلورو(نیٹ نیوز) بھارتی شہر منگلورو کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دھماکہ خیز مواد برآمد، پولیس نے مشتبہ شخص کی تصویر جاری کر دی ہے ۔٭واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی شہر کنساس میں ایک بار کے باہر فائرنگ کے واقعہ میں 2 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے ۔٭پیرس (اے ایف پی) فرانس نے کہا ہے کہ 8 یورپی ممالک نے جہازوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے آبنائے ہرمز میں پٹرولنگ کے منصوبے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے ۔٭امروتی (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست آندھرا پردیش کی اسمبلی نے ریاست کے تین دارالحکومت قائم کرنے کی قرارداد پاس کر لی، جن میں وشاکھاپٹنم، کرنال اور امروتی شامل ہیں۔٭ میڈرڈ (آن لائن)سپین میں طوفان گلوریا نے تباہی مچا دی، ایک شخص ہلاک ہو گیا، پروازیں منسوخ ہونے سے سینکڑوں مسافر ائیرپورٹ پر پھنس گئے ۔٭ خرطوم(این این آئی) سوڈانی دارالحکومت کے پارک موجود غذائی قلت کے شکار 5 شیروں کی زندگی بچانے کیلئے آن لائن مہم شروع کردی گئی۔