تہران (این این آئی)ایران کے سابق فرمانروا رضا شاہ پہلوی کے صاحبزادے نے کہا ہے کہ ایران کے مسائل کا حل سیکولر ازم میں ہے۔٭آکلینڈ(نیٹ نیوز)نیوزی لینڈ میں آتش فشاں پھٹنے سے ہلاکتیں18 ہوگئیں٭۔ بیجنگ (آن لائن) چینی صدر بدھ کو مکاو کی 20ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے ۔٭ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں وادی لبن میں قائم الریاض پل پر رش کی وجہ سے چند منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا۔٭جدہ (این این آئی)دبئی انٹرنیشنل سی پورٹس ایک معاہدے کے تحت جدہ اسلامی بندرگاہ پر کنٹینرز سٹیشن جدید خطوط پر استوار کرنے میں تعاون کرے گی۔٭تہران(آن لائن)ایرانی سپریم کونسل نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال نہیں کریں گے ۔ ٭پیرس(نیٹ نیوز)فرانس میں شدید بارشیں جاری ہیں جس سے 2افراد ہلاک ہوگئے۔ ٭ واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف مواخذے کی منظوری کو ناانصافی قرار دیدیا۔٭ بیجنگ(نیٹ نیوز)چین نے امریکی مصنوعات پر اضافی درآمدی ٹیکس کے نفاذ کو ملتوی کر دیا ۔٭پیانگ یانگ (نیٹ نیوز)شمالی کوریا نے کہا ہے کہ نئے تجربات سے امریکی خطرے کا مقابلہ کیا جاسکے گا۔٭ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں جعلساز پھر سرگرم ہوگئے ، 2500 ریال میں ڈرائیونگ لائسنس کا جھانسہ دے کر لوٹنے لگے ۔ ٭نئی دہلی(آن لائن) نئی دہلی میں 4منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے نتیجے میں 3 خواتین ہلاک جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے ۔٭غازی پور(نیٹ نیوز)بنگلہ دیش کے ضلع غازی پور میں 4 روز میں دوسری فیکٹری میں آتشزدگی سے 10افراد جاح بحق کئی زخمی ہوگئے ۔٭نئی دہلی (اے ایف پی )بھارت میں خواتین سے زیادتی کے مجرموں کو سزا کیلئے 10روز سے بھوک ہڑتال کرنیوالی دہلی کمیشن برائے خواتین کی چیف سواتی کو حالت خراب ہونے پر ہسپتال داخل کرادیا گیا۔٭واشنگٹن(اے ایف پی )امریکی فوجی عہدیداروں نے بتایا ہے کہ آرمی اور بحریہ کے مابین فلاڈیلفیا میں فٹ بال کے کھیل سے قبل ٹی وی پر نشر پروگرام میں انگلیوں کے مخصوص اشاروں کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔٭ ہرارے (اے ایف پی ) زمبابوے میں صدر کے ایک نائب کی اہلیہ کوفراڈ پر گرفتار کرلیا۔