کٹھمنڈو(نیٹ نیوز) نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی کو ان کی اپنی ہی جماعت این سی پی نے پارٹی سے نکال دیا۔٭واشنگٹن(نیٹ نیوز) ڈیموکریٹ سینیٹرز الزبتھ وارن اور چک شمر نے صدر جوبائیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ پانچ کروڑ امریکی شہریوں کے ذمہ 15ارب ڈالر کا سٹوڈنٹ لون معاف کر دیں۔٭برازیلیا (اے ایف پی) برازیل میں ایک جہاز گر کر تباہ ہو گیا جس میں 4 فٹبالر ہلاک ہو گئے ۔٭لزبن (اے ایف پی) پرتگال میں لاک ڈاؤن کے دوران ہی صدارتی الیکشن کا انعقاد ہوا،عوام نے احتیاطی تدابیر کیساتھ ووٹ ڈالے ۔٭نیویارک(اے ایف پی) اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف نے کہا ہے شام میں نصف سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہو گئے ہیں۔٭جموں(کے پی آئی)مقبوضہ کشمیر میں کسانوں کے احتجاج کی حمایت میں مظاہرہ کیا گیا۔٭ ماپوتو(این این آئی )ایلوئس نامی سمندری طوفان موزمبیق سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں9افرادہلاک ہوگئے ۔٭ایتھنز(نیٹ نیوز) یونان کی پولیس نے جاسوسی کے شبے میں ترک قونصلیٹ کے ایک اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ٭ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں چوری کی وارداتیں کرنے والا 6 رکنی غیر ملکی گروہ گرفتارکرلیا گیا۔٭پیرس (این این آئی)فرانس میں اہل خانہ کے ہاتھوں جنسی درندگی کا نشانہ بننے والے بچوں کے تحفظ کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔٭ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں منعقد ہونیوالی ڈاکار ریلی میں پہلی مرتبہ 10 اسرائیلی شہری بھی شریک ہوئے ۔