نارتھ کیرولینا( ویب ڈیسک) انسان اور برقی مشینوں کے درمیان رابطوں کو مزید سہل بنانے کی ایک امید افزا خبر امریکہ سے آئی ہے جہاں ایک نئے مٹیریل کو ہاتھوں پر پہن کر اسے طبی استعمال یا ویڈیو گیم کھیلنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔نارتھ کیرولائنا سٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک بہت باریک، لچکدار اور پہننے کے قابل آستین کا حصہ بنایا ہے جو نہ صرف جلد پر بھاری نہیں پڑتا بلکہ اسے لباس کی طرح پہن کر سویا بھی جاسکتا ہے کیونکہ اس کے نیچے جلد تک ہوا پہنچتی رہتی ہے جو اسے ’قابلِ تنفس لباس‘ یا بریدایبل ڈریس بناتا ہے ۔