لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں دو افراد پراسرار طور پر ہلاک ہو گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ لوئر مال شیش محل روڈ پر45سالہ نامعلوم شخص کی لاش پڑی دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضہ میں لیکر شناخت نہ ہونے پر لاش مردہ خانہ بھجوا دی۔بادامی باغ لوہے والی پلی کے قریب نامعلوم شخص کی لاش پڑی تھی۔ مقامی افراد نے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے شناخت نہ ہونے پر مردہ خانہ بھجوا دی ۔