لاہور(سپیشل رپورٹر) ڈیفنس کے علاقہ فیز فائیو میں مقامی پلازہ میں ایک فلور پر آگ بھڑک اٹھی جس سے خوف وہراس پھیل گیا،آتشزدگی سے قیمتی سامان جل گیا۔غازی روڈپر اختر کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے قیمتی سامان جل گیا۔رائے ونڈ میں بابر کی دوکان میں آگ لگنے سے قیمتی سامان جل گیا۔