لاہور(نیوزرپورٹر،92 نیوزرپورٹ ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم آخری چوائس ہیں نہ مانس ون ہیں، اگر مائنس ون کی بات آئی تو مائنس تھری ہوگا ،اپوزیشن ناکام ہے ہمارے بعض وزرا وہ کام کر رہے ہیں جو اپوزیشن والے نہیں کر سکتے ، پی ٹی آئی والے اپنے گندے کپڑے ٹی وی پر نہ دھوئیں،کرپشن اور ویگنوں پر کمیشن کھانے والے کمیشن بھی کھاتے ہیں اور باتیں بھی کرتے ہیں میں ریلوے میں کرپشن اور کمیشن کے کیس ری اوپن کرنے کیلئے نیب کو خط لکھ رہا ہوں ریلوے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں ہو رہا ہوں ، کورونا خوفناک بیماری ، اللہ دشمن کو بھی اس سے بچائے اور شہباز شریف کو بھی صحت عطا کرے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے ہیڈ کواٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اپوزیشن عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ، زرداری کو عدالت میں کیوں ماریں گے انہوں نے تو قوم کی دولت لوٹ کر قوم کو مار دیا ہے ، چودہ وزارتیں چلائیں مجھے کورونا کا ایک ٹیکہ نہیں مل رہاتھا، این ڈی ایم اے نے ٹیکہ لے کر دیا، اپوزیشن کی دونوں پارٹیاں رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہیں، ان کے کیسز سنجیدہ ہیں اس سے ان کی جان نہیں چھوٹ سکتی، پیٹرول کی قیمت بے وقت کم کی گئی وہ قیمت کم کرنے کا وقت نہیں تھا ، شیخوپورہ حادثہ کوسٹر ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا، پھاٹک بند تھا۔