سان فرانسسکو (آن لائن)امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک تربیتی ہیلی کاپٹر گر گر تباہ ہو گیا جسکے نتیجے میں پرواز انسٹرکٹر ہلاک جبکہ اسکا ساتھی زخمی ہو گیا ۔٭ دو حہ (صباح نیوز)اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سینری رکن ڈاکٹر مو سیٰ ابو مرزوق کی قیادت میں جماعت کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد روس کے دورے پرماسکو پہنچ گیا۔٭ریاض(این این آئی) سعودی عرب میں امراض قلب کے طبی ماہرین کی ایک ٹیم نے ریاض میں واقع میں ایک مریض کے دل کے ٹرانسپلانٹ کا کامیاب آپریشن انجام دیا ہے اور دل 20منٹ پر بند رہنے کے باوجود مریض کو بچا لیا۔٭ تل ابیب ( آن لائن )اسرائیلی وزارت انصاف نے اس پولیس افسر کی ضمانت پر رہائی کا اعلان کیا جس کی گولی سے ایک ایتھوپین نژاد یہودی نوجوان ہلاک ہو گیا تھا۔٭تہران(این این آئی)ایران پر حالیہ امریکی پابندیوں کے اثرات خواتین کے زیر استعمال مصنوعات پر پر بھی ظاہر ہوئے ہیں۔٭نیروبی (این این آئی)سعودی عرب کے فلاحی ادارے شاہ سلمان ریلیف مرکز کی طرف سے افریقی ملک صومالیہ کے شہریوں کے لیے 120 ٹن کھجور کا عطیہ فراہم کیا گیا ہے ۔