لاہور(سٹاف رپورٹر)قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ملک بھر کی تنظیمات، رہنمائوں اور مخیر حضرات سے کہا ہے کہ جنہیں اﷲ نے مال و دولت اور دنیاوی آسودگی سے نوازرکھا ہے وہ آزمائش کی اس گھڑی میں غربیوں کی دل کھول مدد کریں، ایک آزمائش کورونا وائرس کی وجہ سے ہے دوسری آزمائش صاحب وسائل افراد کی ہے کہ وہ اﷲ کے دئیے ہوئے مال میں سے اس کی مخلوق کی کس انداز سے مدد کرتے ہیں؟ اتفاق اور ایثار کا اس سے بہتر کوئی اور وقت نہیں ہو سکتا، دریں اثناء گزشتہ روز منہاج القرآن کے نائب صدر بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد کی زیر صدارت مستحقین میں راشن کی تقسیم کے حوالے سے ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ۔