اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) تعیناتی کی کوئی پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے امیگریشن اینڈ پاسپورٹ آفس کے افسران و عملہ کئی سالوں سے بیرون ملک تعینات ہوکر قومی خزانہ پر بوجھ بن چکا ہے ،اعلیٰ حکام پالیسی بنانے کے بجائے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ 3 سال گزرنے کے باوجود امیگریشن اینڈ پاسپورٹ آفس کے افسران و دیگر عملہ کی بیرون ملک پوسٹنگ کی پالیسی نہ بنا سکی۔ 40افسران اور ملازمین ایسے ہیں جو کئی سالوں سے بیرون ملک تعینات ہیں،ان میں ہارڈویئر انجینئر عرفان حفیظ مارچ2014ء سے ابوظہبی، عبدالوحید اگست2013ئسے ایتھنز،سسٹم ایڈمنسٹریٹر ہارون جمیل جنوری 2016ء سے برمنگھم،ہارویئر سپیشلسٹ حسن شیراز جنوری2015ء سے بریڈ فورڈ،ٹیکنیکل آفیسر ذیشان اللہ خان دسمبر2015ء سے کیمبرا،ڈیٹا انٹری آپریٹر مئی 2015ء سے شکاگو،ٹیکنیکل آفیسر فواد ضیائستمبر2016ئسے شکاگو، پرنٹنگ سسٹم انچارج رضا جہانگیر مئی2014ئسے کوپن ہیگن،ہارڈویئر انجینئرفضل الرحمن نومبر2015ء سے دوحہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فواد انور بھٹی جنوری 2013ئ،نیٹ ورک انجینئر فضل محمود خان اگست2015ء اور پرنٹنگ سٹاف عابد منیر مارچ2013ء سے فرینکفرٹ،ہاورڈیئر انجینئر طاہر محمود دسمبر2015ء سے ہانگ کانگ،ہارڈویئر انجینئر سلیمان اکبر جولائی2015ء سے ہیوسٹن،اسسٹنٹ ڈائریکٹر جواد احمد فروری 2014ء اور ہارڈویئر انجینئر زاہد نعیم اگست 2015ء سے جدہ،سسٹم انچارج عطائالرحمن مارچ2011ء سے کویت،اسسٹنٹ ڈائریکٹر تاج ولی خان اکتوبر2015ئ،ہارڈویئرانجینئر حسن رضا خان جولائی2015ء اور ڈیٹا انٹری آپریٹر سید حسنین ستمبر2013ء سے لندن،نیٹ ورک انجینئر ذوالفقار علی جنوری2014ء سے لاس اینجلس،ٹیکنیکل آفیسر علی ضیائچیمہ جولائی2014ء سے میڈرڈ، ٹیکنیکل آفیسر فرمان علی دسمبر2015ء سے مانامہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام مصطفیٰ ستمبر2015ء سے اور ڈیٹا انٹری آپریٹر عقیل الرحمن اکتوبر2015ء سے مانچسٹر،ہارڈویئر انجینئر محسن سعید اگست2015ء سے میلان،سسٹم ایڈمنسٹریٹر معظم علی اپریل2016ء سے مسقط،نیٹ ورک انجینئر شمیم احمد فروری2014ئ،ٹیکنیکل آفیسر شیخ جواد ضیائستمبر2016ئاور ڈیٹا انٹری آپریٹر مارچ2014ئسے نیویارک،نیٹ ورک انجینئر حسنین علی عابد چیمہ اگست2015ء سے پریٹوریا،اسسٹنٹ شاہد ریاض گجر مارچ2014ء سے نیویا رک،نیٹ ورک انجینئر صدیق اکبر دسمبر2013ء سے ریاض،ہارڈویئر انجینئر نبی بخش بھٹو جولائی2013ء سے سڈنی،نیٹ ورک انجینئر محمد عمران جولائی2015ء سے سٹاک ہوم،ہارڈویئر انجینئرز خرف اعظم ستمبر2014ئسے ہیگ،ٹیکنیکل آفیسر طاہر محمود ملک ستمبر2014ئسے اور ڈیٹا انٹری آپریٹر شاہد سرور فروری2014ء سے ٹورنٹو میں تعینات ہیں،پیرس میں تعینات اسسٹنٹ منیجر جمیل الدین خان جنوری 2010ء سے جبکہ پرنٹنگ سٹاف ارشد جنوری2008ء سے روم میں تعیناتی کے مزے لے رہے ہیں۔