لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق ڈائریکٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذراپنی چار سالہ مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہو گئے ، ڈائریکٹر ڈومیسٹک ہارون رشید کی بھی مدت ملازمت ختم ہو گئی ہے ، مدثر نے بورڈکوآگاہ کر دیا ہے کہ وہ مزید توسیع نہیں لیں گے ، مستقبل میں مختصر کوچنگ ذمہ داریاں اور انگلینڈ مین اپنا بزنس کریں گے ۔ میں نے عمران خان سے نہ کبھی فائدہ اٹھایا ہے نہ کبھی فائدہ اٹھائوں گا۔ انہوں نے 2016 میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں گزشتہ برس ان کے معاہدے میں ایک برس کی توسیع کی گئی تھی۔ مدثر نذر نے کہا ہے کہ جب تک سکول، کالج اور ضلع کی سطح پر کرکٹ درست نہیں کی جاتی ، مثبت نتائج سامنے نہیں آ سکتے ۔ مدثر نذر کا کہنا ہے کہ وہ چار برسوں میں وہ کچھ نہیں کر سکے جو کرنا چاہتے تھے ۔اگرچہ ملتان اور کراچی میں علاقائی سنٹرز نے کام تو شروع کر دیا لیکن ان کا ٹارگٹ تھا کہ وہ مزید سنٹر بناتے ۔مدثر نذر نے کہا کہ نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور محمد حسنین کو اکیڈمیز سے فائدہ ہوا۔ ان میں نکھار آ گیا اور آج قومی ٹیم کاحصہ ہیں۔