مکرمی! میں ایک نہایت ہی غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہوں۔ آج سے کچھ عرصہ پہلے ایک اللہ کے نیک بندے نے مجھے ایک سلائی مشین لے کر دی تھی جس سے میں محلے میں عورتوں اور بچوں کے کپڑے سلائی کر کے اپنا روزگار کما لیتی ہوں اور میرے بچیوں کا گزر اوقات ہو رہا ہے‘ میرے گھر میں پینے کے پانی کا مسئلہ ہے کیونکہ میرا پانی کے لئے اپنا کوئی انتظام نہ ہے۔ ہم پہلے پڑوسیوں کے گھر سے پانی لے کر اپنی ضروریات پوری کرتے ہیں‘ لیکن اب میری بچیاں بڑی ہو چکی ہیں جنہیں باہر بھیجنا اچھا نہیں لگتا اور اب مجھے پانی کے لئے ایک عدد نلکا کی اشد ضرورت ہے۔ اب مخیر حضرات سے درد مندانہ اپیل کرتی ہوں کہ مجھے پانی کے لئے ایک نلکا لگوا کر دیں یا مالی تعاون کر دیں۔ تاکہ میرا یہ پانی والا مسئلہ حل ہو جائے۔ آپ اپنے والدین کے لئے صدقہ جاریہ بنائیں۔ تاحیات میں اور میری بچیاں آپ اور آپ کے والدین کے لئے دعا گو رہیں گی۔ نسرین اختر زوجہ عبدالعزیز(مرحوم) ڈاکخانہ شادیہ تحصیل و ضلع میانوالی (رابطہ نمبر:0302-6009558)