مکرمی! 34 سالہ محمد پرویز ولد اول خان (مرحوم) ڈھوک دھنوالا یوسی جبی شاہ دلاور،تحصیل تلہ گنگ ضلع چکوال کا رہائشی ہے۔ اس کی زندگی ابتدا ہی پریشانیوں سے ہوئی کیونکہ یہ گونگا اور بہرہ ہے اور اسکی پریشانیوں میں مزید اضافہ اس وقت ہوا جب اس کا والد فوت ہو گیا والد کی وفات کے بعداسکی والدہ اس کی دیکھ بھال کرتی رہی کچھ عرصہ قبل اسکی والدہ بھی خالق حقیقی سے جا ملی۔یہ گونگا بہرہ شخص کچھ بھی کرنے سے قاصر ہے یہ خود کھانا بھی نہیں کھا سکتا اور اس کو کھانے کیلئے بھی سہارے کی ضرورت ہوتی ہے۔ والدین کی وفات کے بعد اب اس کو کھانا اس کا بھتیجا دیتا ہے لیکن وہ بیچارہ بھی بیروزگار ہے وہ اپنے گھر والوں کی بڑی مشکل سے کفالت کر رہا ہے اوپر سے اس چچا کا بوجھ ۔ مخیر حضرات سے یہ اپیل کی جاتی ہے کہ اس شخص کے بارے میں بھی ضرور سوچئے گا اور کپڑے کھانے پینے کی اشیا وغیرہ اس کو دے سکتے ہیں اس کے بھتیجے کا موبائل نمبر جس پر رابطہ کر کے مخیر حضرات اس کی مدد کر سکتے ہیں۔موبائل نمبر 5904832۔0331، (ظفر اقبال )