اسلام آباد(اکرام ہوتی )آمدن چھپانے اور غلط بیانی پر21 لاکھ نوٹس جاری کردیئے گئے ۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے 2020 کی انکم ٹیکس ریٹرنز کا جائزہ مکمل کرلیا ہے ۔65 فیصد رجسٹرڈ ٹیکس گزاروں کو نوٹس جاری کرنے کاریکارڈ قائم کردیا گیا۔نوٹس اثاثے چھپانے والوں اور گوشواروں میں رولز کی خلاف ورزی پر بھی جاری ہوئے ۔یہ نوٹس 28 فروری تک کے جائزے پر جاری ہوئے جبکہ مزید نوٹس بھی جاری ہوسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق 26لاکھ 30 ہزار گوشوارے داخل کئے گئے تھے ۔2020 کیلئے گزشتہ سال کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ گوشوارے جمع کرائے گئے ۔گزشتہ سال 24 لاکھ 30 ہزار گوشوارے داخل کرائے گئے تھے ۔جنوری کے آخر تک 14 لاکھ ،فروری میں مزید 7 لاکھ نوٹس جاری کئے گئے ۔زیادہ تر نوٹس 31 دسمبر کی آخری تاریخ گزرنے کے بعد گوشوارے داخل کرانے پر جاری ہوئے ۔