پشاور( سٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر پر معلوم ذرائع آمدن سے زائد اثاثہ ریفرنس میں دوبارہ فرد جرم عائد کردی ہے ‘دونوں کو منگل کے روز پشاور کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا‘عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس کی سماعت کی تو ارباب عالمگیر اور اہلیہ عاصمہ عالمگیر عدالت کے روبرو پیش ہوئے ، احتساب عدالت نے فردجرم سے بیرون ملک اثاثوں کا نکتہ نکالنے کی درخواست منظور کرلی،احتساب عدالت نے ریفرنس کی سماعت 5 مارچ تک ملتوی کردی اور کیس میں استغاثہ کے 3گواہوں شیر دل، کلیم شہزاد اور ڈاکٹر ریحان بطورکوبھی طلب کرلیا ۔