ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ کے کنگ کی پہلی تنخواہ صرف 50 روپے تھی؟ اور ان کی پہلی تنخواہ کے حوالے سے بھارتی میڈیا میں ایک دلچسپ کہانی سامنے آئی ہے جس کا انکشاف خود اداکار نے کیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے انکشاف کیا کہ ان کی پہلی آمدنی 50 روپے تھی جسے لے کر وہ تاج محل پہنچ گئے ، ٹکٹ خریدنے کے بعد ان کے پاس صرف اتنے پیسے تھے کہ وہ ایک لسی خرید سکتے تھے ۔شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جب لسی خریدلی تو اس میں مکھی گرگئی، انہوں نے لسی سے مکھی نکالی اور پی لی جس کے بعد وہ پورے راستے الٹیاں کرتے رہے ۔ سوشل میڈیا پر کئی صارفین شاہ رخ کے دلچسپ انکشاف پر حیرانگی کا اظہار کیا جبکہ کئی نے دلچسپ کمنٹس بھی کئے ۔