لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ و ماڈل مدیحہ افتخار نے سوشل میڈیا پر کرونا وائرس کی آگاہی کے حوالے سے قوت سماعت و گویائی سے محروم افراد کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا۔ معروف اداکارہ و ماڈل مدیحہ افتخار نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ قوت سماعت و گویائی سے محروم افراد کو کرونا وائرس سے بچائو کے لیے آگاہی پیغام دیتی نظر آرہی ہیں۔مدیحہ افتخار کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ زبان کے ساتھ ساتھ اشاروں کی زبان میں کرونا وائرس کی احتیاطی تدابیر بتارہی ہیں تاکہ اْن لوگوں کو بھی کرونا کے بارے میں آگاہی مل سکے جو قوت سماعت سے محروم ہیں۔ اْنہوں نے لکھا کہ ’کرونا وائرس سے بچائو ہمارے ہاتھ میں ہے ، اپنے ہاتھوں کو پانی اور صابن سے کم از کم 20 سیکنڈز تک بار بار دھوئیں۔