لاہور( سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ یہ وقت مذہب کے نام پر لڑنے کے بجائے انسان بننے کا ہے ۔شعیب اختر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہاہے ہمیں اِس کے بارے میں ایک انسان بن کر مذہب سے ہٹ کر سوچنا ہوگا۔ ہجوم والی جگہوں پر جانے سے پرہیز کرنا ہوگا۔ حکومت کی مدد کرنی چاہیے ۔اُنہوں نے کہا کہ ’جس کو کورونا وائرس ہے میری اُس سے گزارش ہے کہ بھائی قرنطینہ میں چلے جاو تمام لوگ بار بار ہاتھ دھوئیں۔