سیئول( ویب ڈیسک) دنیا بھر میں کسی بھی ملک کی فوج بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے ، تاہم ایک خبر فوج کے حوالے سے جنوبی کوریا سے آئی ہے جس نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے ، کوریائی ملک کی فوج میں موجود مرد فوجی نے ’ ’جنس‘‘ تبدیل کر لی۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے فوجی افسر نے دورانِ سروس سرجری کراکے اپنی جنس تبدیل کرالی جو ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے ۔ فوجی افسر کے اس عمل پر فوج کے اعلیٰ حکام سرجوڑ کر بیٹھ گئے ہیں اور اس افسر کے فوج میں رہنے یا نہ رہنے سے متعلق فیصلہ جلد کیا جائے گا۔عرب میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی کوریا میں جنس تبدیل کرانے والے (مخنث) کے فوج میں بھرتی پر پابندی ہے جب کہ دورانِ سروس سرجری کے ذریعے جنس تبدیل کرانے والے سے نمٹنے کے لیے کوئی خاص قوانین بھی موجود نہیں۔جنوبی کوریا کے فوجی ترجمان کے مطابق اس نان کمیشنڈ فوجی افسر نے بطور مرد فوج میں شمولیت اختیار کی اور گزشتہ سال سرجری کے ذریعے جنس تبدیل کرالی۔فوجی کی اس حرکت پر پورے ملک میں ہل چل ہے۔