لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ و سُپر ماڈل ماورہ حسین اور اُبھرتے ہوئے اداکار امیر گیلانی کی جوڑی کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔اسلام آباد میں موجود ماورہ حسین آج کل اپنی قریبی دوستوں کی شادیوں میں مصروف ہیں ماورہ حسین اپنی دوستوں کی شادیوں کی ہر رسم میں خوب تیاری کے ساتھ جا رہی ہیں ۔ماورہ حسین کی جانب سے اپنی ایک قریبی دوست کی شادی سے ایک تصویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی ہے جس میں اُن کے ساتھ شوبز انڈسٹری کے اُبھرتے اداکار امیر گیلانی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے ماورہ حسین کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں اور اس پر اب تک ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں ۔