تل ابیب(اے ایف پی ) بحرین کا 40رکنی مضبوط وفد اقتصادی تعاون اور سیاحت کو فروغ دینے کے سلسلے میں دو روزہ مذاکرات کے لئے اسرائیل پہنچ گیا۔٭ کولمبو(اے ایف پی )سری لنکا نے کو ورنا وائر س کے حوالے سے ہنگاموں پر سینکڑوں قیدی رہا کردیئے جبکہ مزید ہزاروں قیدی رہا کئے جائیں گے ۔٭بیروت (این این آئی) ایران کے ایٹمی پروگرام کے چوٹی کے سائنسدان محسن فخری زادہ کی قاتلانہ حملے میں ہلاکت کے بعد لبنانی ملیشیا حزب اﷲ کے سربراہ حسن نصراﷲ محتاط ہوگئے۔٭نئی دہلی (آن لائن) بھارتی بحریہ نے انڈومان اور نکوبار جزیرے سے براہموس سپرسونک کروز میزائل کے اینٹی شپ ورژن کا تجربہ کیا۔