قاہرہ(این این آئی)مصری حکام نے قدیم اہراموں کے علاقے میں فرعونی ملبوسات پہنے ہوئے فیشن ماڈل سلمیٰ شیمی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد اس واقعے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے ،حکام کا کہنا ہے کہ آثار قدیمہ کے علاقے میں کسی فیشن ماڈل کا فرعونی دور کا لباس پہن کر بغیر اجازت داخل ہونا اور وہاں پر ماڈلنگ کرنا غیرقانونی ہے ۔سپریم کونسل برائے نوادرات کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مصطفیٰ وزیری نے واقعہ میں ملوث فیشن ماڈل کے خلاف فوری تحقیقات شروع کرنے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کا حکم دیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ آثار قدیمہ کے علاقے میں کسی فیشن ماڈل کا فرعونی دور کا لباس پہن کر بغیر اجازت داخل ہونا اور وہاں پر ماڈلنگ کرنا غیرقانونی ہے ۔ فیشن ماڈل سلمیٰ شیمی کی سوشل میڈیا پر فرعونی لباس میں تصاویر سامنے آنے کے بعد عوام میں اس کے خلاف شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔