اسلام آباد (آن لائن ) امریکہ کے شہر ہیوسٹن کے میئر سلویسٹر ٹرنر نے وزیراعظم عمران خان کو دورے کی دعوت دے دی۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر میئر ہیوسٹن سلویسٹرٹرنر کا ویڈیو پیغام شیئرکیا جس میں ہیوسٹن کے میئر نے وزیراعظم عمران خان کو امریکی شہر ہیوسٹن کے دورے کی دعوت دی۔سلویسٹرٹرنر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ستمبرمیں دورہ امریکہ میں ہیوسٹن ضرور تشریف لائیں۔علی زیدی نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہیوسٹن میں پاکستانیوں کی کثیرتعداد مقیم ہے ۔