لاہور ( شوبز ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان نے فلم’’سپر سٹار‘‘ کو زندگی کی سپیشل فلم قرار دے دیا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر پیسا ایوارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ فلم’’سپر سٹار‘‘ ان کی زندگی کی سب سے خاص فلم ہے اس لیے نہیں کہ اس نے انہیں بہت کچھ دیا بلکہ اس لیے اس نے انہیں بہت کچھ سیکھایاہے ، انہوں نے کہا کہ وہ کئی سالوں تک اس کے سحر میں گرفتار رہیں، ان کے لیے اسے بناتا ہوا دیکھنا ہی کافی تھا اور اس سے ملنے والی تمام کامیابیاں وہ اپنے لئے اضافی تصور کرتی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ فلم ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو کہ پر اعتماد اور بہت محنتی ہے ۔ مائرہ خان نے اس سے قبل بھی ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ یہ کردار ان کی زندگی کے بہت قریب ہے اس لیے وہ اس میں کھو گئی تھیں ۔