لاہور ( شوبز ڈیسک) لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام نوجوان گلوکاروں کو اپنی صلاحیتیں آزمانے کا موقع فراہم کرنے کے لئے دو روزہ’’ فوک میوزک فیسٹیول ‘‘ کا انعقاد 28تا 29جنوری 2020کوالحمرا میں ہوگا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے اس حوالے سے کہا کہ فوک میوزک ہماری ثقافت کا خوبصورت حصہ ہے ،جس میں اعلیٰ روایات کی جھلک دیکھائی دیتی ہے ،ہم فوک میوزک میں دنیا میں انفرادی مقام رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کا مقصد نئی اور سریلی آوازوں کی تلاش اور نوجوانوں کے فن کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔فوک میوزک مقابلہ میں 15سے 30برس کی عمر تک کے لڑکے ،لڑکیاں حصہ لے سکتے ہیں، رجسٹریشن 27جنوری تک کروائی جا سکتی ہے ۔ایڈیشن 28جنوری 2020جبکہ فائنل 29 جنوری بروز بدھ شام 5;30بجے الحمرا ہال نمبر 2میں ہوگا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے مزید کہا کہ ہمارا نوجوان وطن عزیز کا مستقبل ہے ،جن کے لئے الحمرا آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کر رہا ہے ۔