فیصل آباد،شورکوٹ چھاؤنی،ٹوبہ ٹیک سنگھ (نیوز رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) فیصل آباد ملتان موٹروے ایم 4کے گوجرہ سے شورکوٹ سیکشن مکمل ہونے پر آج وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید افتتاح کریں گے ، گوجرہ سے شورکوٹ تک 61 کلومیٹر طویل موٹروے کی تعمیر پر 16 ارب 10 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے ، موٹر وے کے اس سیکشن پر گوجرہ سے جمانی تک 31 کلومیٹراور جمانی سے شورکوٹ 30 کلومیٹرفاصلے پر 3 انٹرچینج اور 9اوورہیڈ برج تعمیر کئے گئے ہیں ۔اس پر موٹر وے کی طرح بڑی گاڑیوں ، کاروں اور اوورٹیک کے لئے الگ لائن کے ساتھ ساتھ اضافی پارکنگ لین بھی تعمیر کی گئی ہے ، چاررویہ موٹروے اپر پنجاب اور اسلام آباد سمیت دیگر علاقوں کو کراچی اور گوادر تک آسان رسائی فراہم کرے گی ۔