اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر مملکت برائے سیفران مراد سعید کا قلمدان تبدیل کرکے انہیں وفاقی وزیرمملکت برائے مواصلات تعینات کردیا جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن کابینہ ڈویژن نے جاری کردیا گیا ہے ۔ وزیراعظم نے سعودی عرب روانگی سے قبل قلمدان تبدیلی کی ہدایات جاری کیں،مراد سعید اس سے قبل وفاقی وزیر مملکت سیفران تعینات تھے ۔ مراد سعید نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔